• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عرب انقلابات نے تحریک آزادی فلسطین کو نیا خون دیا:حماس

جمعرات 11-10-2012
in حماس
0
plf bardawil
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مرکزی رہ نما اور تنظیم کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے سربراہ ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے عرب ممالک میں برپا عوامی انقلابات کی تحسین کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں آنے والے تغیرات نے فلسطین میں تحریک آزادی کو نیا ولولہ اور نیا خون دیا ہے۔
عرب خبررساں ایجنسی’’ قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے حملے کی دھمکیاں محض دباؤ بڑھانے کا ایک بہانہ ہیں، ورنہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو میں غزہ پرجنگ مسلط کرنے کی جرات نہیں ہے۔ وہ غزہ کی پٹی پرحملوں کی باتیں کرکے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ بنک بڑھانا اور انتخابات میں شکست سے بچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن نے اگرغزہ کی پٹی پرحملہ کیا بھی تو یہ اسرائیل کے گلے میں ہڈی کیطرح پھنس جائے گا جسے اسرائیل نہ اگل سکے گا اور نہ ہی نگل پائے گا۔ فلسطینی عوام اپنے حقوق اور جان ومال کی حفاظت خود کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے صہیونی حکومت کی غزہ پرحملوں کی دھمکیوں کو’’انتخابی قیمت بڑھانے‘‘ کا ذریعہ قراردیا اور کہا کہ صہیونی پارلیمنٹ کی تحلیل اور قبل از وقت انتخابات نے یہ ثابت کیا ہے کہ نیتن یاھو کا سیاسی دعوؤں کا محل نہایت کھوکھلا ہے اور کئی جماعتوں کو ساتھ ملانے کے باوجود وہ اپنی حکومت کو مزید برقرار نہیں رکھ سکے ہیں۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ صہیونی دشمن نے سنہ 2008.09 کی جنگ میں مجاہدین کے ہاتھوں بدترین شکست کھائی تھی۔ غزہ پردوبارہ حملہ ہوا تو مجاہدین اس سے بھی ذلت آمیز شکست سے دوچار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات ایسے نہیں ہیں کہ اسرائیل کسی بھی فریق کےخلاف جنگ چھیڑ سکے۔ غزہ پرجنگ مسلط کی گئی تو اس کے تمام تر بھیانک نتائج کی ذمہ داری صہیونی حکومت پرعائد ہو گی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.