اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما صلاح بردویل نے کہا ہے کہ عرب افریقن سمٹ نے مذاکراتی عمل کی حمایت کرکے مسئلہ فلسطین کی جانب کمزور موقف اختیار کیا ہے۔
بردویل نے عرب و اسلامی اقوام اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہ اسرائیلی جرائم جن میں غزہ پر مسلط محاصرہ، صیہونی منصوبے اور فلسطینیوں اور ان کی املاک پر روزانہ حملے شامل ہیں، کو رکوانے کی خاطر فعال کردار ادا کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ عرب افریقن سمٹ فلسطینی مہاجرین کے معاملے اپنا کردار ادا کریں گے مگر یہ بات صاف واضح ہوئی ہے کہ ان کا عمل ان کی باتوں سے انتہائی کم ہے۔
بردویل کے مطابق عرب افریقن سمٹ نے فلسطینیوں اور جمہوری انتخاب کے حامیوں کو ایک منفی پیغام بھیجا ہے۔ عرب افریقن سمٹ نے ایک ایسے گروپ کی میزبانی کی ہے جو کہ فلسطینی عوام کے نمائندوں کے انتخاب میں ناکام ہوگیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین