• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عباس ملیشیا کا نجاح یونیورسٹی پر دھاوا، اسلامک بلاک کے طلبہ پر بہیمانہ تشدد

منگل 18-10-2011
in حماس
0
plf dhawa
0
SHARES
0
VIEWS

plf dhawa

مغربی کنارے کے ضلع نابلس کی نجاح یونیورسٹی کے طلبہ کے اسلامی بلاک کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان کامیاب تبادلہ اسیران ڈیلنگ پر مبارکبادی بیان جاری کیا گیا جس پر اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے طیش میں آ کر یونیورسٹی پر دھاوا بول کر درجنوں طلبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

نجاح یونیورسٹی کے درجنوں طلبہ نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی نام نہاد پری وینٹو فورسز کے اہلکاروں نے یونیورسٹی پر حملہ کر کے طلبہ پر تشدد کیا اور اسلامی بلاک سے تعلق رکھنے والے متعدد طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں طلبہ کے لگائے گئی اشتہارات بھی پھاڑ ڈالے۔
خیال رہے کہ نجاح یونیورسٹی کے طلبہ پر عباس ملیشیا اور اتھارٹی کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کے حملے آئے دن کا معمول بن گئے ہیں۔ اس یونیورسٹی پر اتھارٹی فورسز کے بڑے حملوں میں 1996ء اور 2007ء کے حملے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تبادلہ اسیران معاہدے کے موقع پر رہا ہونے والے 477 فلسطینی اسیران میں پونے دو سو کے لگ بھگ اسیران کا تعلق مغربی کنارے سے تھا، اس موقع پر اگرچہ اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے اس باوقار ڈیلنگ کی تعریف کی گئی لیکن دوسری جانب اتھارٹی کی فورسز کسی بھی طرح اس ڈیلنگ کے نتیجے میں مغربی کنارے میں حماس کی مقبولیت کو بڑھتا دیکھنے کو تیار نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج منگل کے روز جب فلسطینی اسیران رہا ہو رہے تھے اتھارٹی کی فورسز نے مغربی کنارے کے اضلاع نابلس، جنین اور الخلیل میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے رکھے تھے جس کا مقصد حماس کے حامیوں کی جانب سے منعقد کسی بڑی تقریب کو روکنا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.