• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عالمی وباء کے باوجود غز کا محاصرہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے ،حماس

منگل 24-03-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عالمی وباء کے باوجود غز کا محاصرہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے ،حماس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا کی دنیا بھر میں تباہیاں جاری ہیں، اٹلی ، فرانس ،ایران ، برطانیہ اور امریکا میں سیکڑوں لوگ اس مرض کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے ہیں   اب یہ مرض محصور غزہ میں بھی داخل ہوچکا ہے ایسی صورتحال میں  اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری رکھنا انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔

قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان فوزی برھوم کی جانب سے جاری بیان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود قابض صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ   کے مسلسل 13 سالوں سے  جاری غیر قانونی محاصرے اور معاشی ناکہ بندی کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار ددیتے ہوئے  کہا کہ غزہ کورونا وائرس کی وبا داخل ہوچکی ہے ایسی صورتحال میں شہر کی ناکہ بندی کے  فلسطینی آبادی پر سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کی سرحدیں کھول دے اور غزہ کی انتظامیہ کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے جدید طبی آلات فراہم کرے۔انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے غزہ پرعاید کردہ اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ادھر فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا کے دو مریضوں کی تصدیق کی ہے جب کہ غرب اردن میں 59 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 17 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

Tags: حماسصیہونی ریاستغزہفوزی برھومکوروناوائرسمحاصرہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.