رپورٹ کےمطابق اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والی بچی ھدیل عواد اور زخمی نورھان عواد کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ایک بچی کی شہادت اور دوسری کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اٖظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج معصوم فلسطینی بچوں کے ساتھ بدترین دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے۔
حماس رہنما نے کہا کہ شہداء فلسطینی قوم کا فخر ہیں۔ ہم انہیں کسی صورت میں فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی روکے جانے کو صہیونی ریاست کا سنگین جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کا قتل صہیونی فوج اور ریاست کی دہشت گردی ہے، اس پرخاموشی بھی اتنا ہی سنگین جرم ہے۔ عالمی برادری فلسطینی بچوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرکے صہیونی فوج کی حمایت کی مرتکب ہو رہی ہے۔