• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ بڑھائے، حماس کا مطالبہ

اتوار 08-05-2016
in حماس
0
0Pala1270
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے غزہ کی بحرانی صورت حال کا خاتمہ کرنے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جاری حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورت حال ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔

سامی ابو زہری نے کہا کہ غزہ کے جاری ظالمانہ محاصرے کی بناء پر فلسطینیوں کا زندگی گذارنا دوبھر ہو گیا ہے۔ انھوں نے غزہ کے محاصرے کے نتیجے میں دو روز قبل مزید تین فلسطینی بچوں کے جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بچوں کی اس طرح سے اموات کے براہ راست ذمہ دار غاصب صیہونی حکام ہیں جنھوں نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے جاری محاصرے کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینی بچوں کی تدفین کی رسومات کے موقع پر تاکید کے ساتھ کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں غزہ کے عوام کی استقامت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ انھوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی راہ میں، کی جانے والی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی بجلی منقطع ہونے پر فلسطینی عوام رات میں روشنی کی فراہمی کے لئے روائتی طریقوں پر عمل کرنے پر مجبور ہیں جس کے نتیجے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور ان تین فلسطینی بچوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کے تمام واقعات کی ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت ہے جس نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دو ہزار سات سے غزہ کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ اس علاقے میں ایندھن، غذائی اشیاء اور دواؤں جیسی بنیادی ضروریات کی اشیاء بھی منتقل نہیں ہونے دے رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعالمی برادری اسرائیل پر دباؤ بڑھائے، حماس کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.