• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عالمی ادارہ خوراک کا امداد بند کرنے کا فیصلہ بلا جواز ہے: فوزی برھوم

اتوار 23-12-2018
in حماس
0
عالمی ادارہ خوراک کا امداد بند کرنے کا فیصلہ بلا جواز ہے:  فوزی برھوم
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس ) نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے امداد کم کرنے کا فیصلہ بلا جواز ہے اور اس کے لیے جو دعوے گھڑے گئے ہیں وہ نا مناسب ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے کا اعلان  انتقامی سیاست ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کا یہ دعویٰ کہ اس کے پاس خوراک کی قلت ہے من گھڑت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے امداد بند کرنے سے غزہ اور غرب اردن میں نادار اور غریب لوگ متاثر ہوں گے۔ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری جانب اسرائیلی ریاست فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور ان کے حق خود ارادیت سمیت تمام حقوق پامال کیے گئے ہیں۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے کی اسرائیلی ناکہ بندی بارہ سال سے جاری ہے۔ ایسے میں عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے امداد بند کرنا غزہ کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں عالمی ادارہ خوراک نے غزہ اور غرب اردن کے دو لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہپناہ گزیںخود ارادیتخوراکعالمی ادارہغرب اردنغزہفلسطینفوزی برھوم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.