مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز فتح کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں جامعہ بیرزیت میں طلباء یونین کے انتخابات میں کامیابی حماس کے لیے خوش آئند ہے۔ فتح کا مطالبہ ہے کہ حماس فلسطین میں جلد ہی پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے بھی کوششیں کرے۔
فتح کی جانب سے حماس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے کسی بھی شعبے میں انتخابات کے نتائج کو قبول کرے چاہے وہ مغربی کنارےمیں ہوں یا غزہ کی پٹی میں منعقد کیے جائیں۔
فتح کی جانب سے حماس کے طلباء گروپ اسلامک بلاک کو بھی جامعہ بیرزیت میں طلباء یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ منگل کے روز جامعہ بیرزیت میں طلباء یونین کے انتخابات میں حماس کےحمایت یافتہ گروپ اسلامک بلاک نے کل 51 میں سے 26 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ فتح کے یوتھ ونگ نے 19 نشستیں حاصل کی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین