(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی زندانوں میں قید ہزراوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، فلسطینی قیدیوں کی تمام تر ذمہ داری صیہونی دشمن پرعائد ہوتی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے رکن موسیٰ دو دین نے اپنے جاری بیان میں کورونا وباء کی وجہ سے صیہونی زندانوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی زندگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی زندانوں میں قید تمام فلسطینی باشندوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان کے تحفظ اور ان کی سلامتی کی تمام ترذمہ داری قابض ریاست پر عائد ہوتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اسیر فلسطینی ایمن الشرباتی نے جیل کے کمرے کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی جس اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اسیر الشرباتی نے گذشتہ روز نفحہ جیل میں اپنے جیل کے کمروے کو آگ لگا دی تھی، اس نے اسرائیلی جیل میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صیہونی حکام کی جانب سے علاج میں مجرمانہ غفلت پر لا پرواہی برتنے پر بہ طور احتجاج خود سوزی کی کوشش کی۔