(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس” نے غیرقانونی صیہونی ریاست کو اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوکے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز سلوک اور اس کے نیتجے میں ہونے والے ردعمل کا مکمل طورپر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
"مقبوضہ فلسطین” میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار "اسلامی مزاحتمی تحریک حماس” کے ترجمان "فوزی برھوم” کی جانب سے جاری ایک بیان میں صیہونی ریاست کو فلسطینی قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوزسلوک کا براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک حماس فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی انتخابی لڑائیوں کا اکھاڑا نہیں بننے دے گی ۔
انھوں نے کہا کہ "حماس” اپنے وعدے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع اور آزادی کیلئے ہرطرح کی پوری لڑائی اس وقت تک لڑیں گے جب تک اپنے مقاصد حاصل نا کرلیں۔
انہوں نے فلسطینی عوام پر زوردیا کہ وہ قیدیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کریں اوراسرائیل کے تشدداوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کا ساتھ دیں۔