(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے سلفیت میں صیہونی آباد کاروں پر فائرنگ کے واقعے کو غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جرائم کے خلاف مسلسل مزاحمت کا حصہ قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں حماس نے کہا کہ "یہ کارروائی ہمارے بہادر عوام اور مجاہدین کی جانب سے ایک نیا پیغام ہے، جو قابض اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کے خلاف مسلسل مزاحمت کا حصہ ہے، خاص طور پر شمالی مغربی کنارے میں ہونے والے حملوں کا جواب ہے۔”
حماس نے مزید کہا کہ "جب تک غاصب صیہونی دشمن اسرائیل کے مظالم جاری رہیں گے، مزاحمت بھی ختم نہیں ہوگی۔”
حماس نے مزاحمتی کارروائیوں کو تیز کرنے، غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کی نام نہاد فوج کو مزید نقصان پہنچانے، اور قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کی اپیل کی تاکہ مزاحمت کو مستقل رکھا جا سکے اور قابض اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھا جا سکے۔