• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیدا میں حماس کے تاسیسی اجتماع میں ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 24-12-2018
in حماس
0
صیدا میں حماس کے تاسیسی اجتماع میں ہزاروں افراد کی شرکت
0
SHARES
0
VIEWS

صیدا (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے شہر صیدا میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے 31 سالانہ تاسیسی اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جماعت کے تاسیسی اجتماع میں حماس کی مقامی قیادت اور لبنان کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنان کے صیدا شہر میں منعقدہ حماس کے تاسیسی اجتماع میں ملک کے مختلف شہروں سے وفود نے شرکت کی۔ جماعت کے تاسیسی اجتماع میں شرکت کرنے والوں میں حماس کے ارکان، لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزین اور لبنان کے عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ حماس کے تاسیسی اجتماع کے لیے’’ہم ثابت قدم ہیں اور ہماری نگاہیں وطن پر مرکوزہیں ‘‘ کا عنوان دیا گیا۔ لبنان میں حماس کی قیادت نے آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کے عزم کا اعادہ کیا۔

حماس کے تاسیسی اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد حماس کے بیرون ملک شعبے کے سربراہ ماہر صلاح، نائب صدر محمد نزال، شعبہ اطلاعات کے انچارج رافت مرہ، اسامہ حمدان اوردیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں فلسطین کی اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط سے مکمل آزادی تک جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر لبنان اور فلسطین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ اجتماع گاہ میں ہرطرف حماس کے سبز پرچموں کی بہار تھی۔

حماس کی قیادت نے اپنی تقاریر میں جماعت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Tags: آزادیاسرائیلپرچمتاسیسجدو جہدحماسشخصیاتصیداغاصبانہفلسطینقومی ترانےلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.