(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قانون ساز انتخابات کے انعقاد سے قبل صہیونی حکام شہریوں سمیت سیاسی کارکننان اور حماس کے اہم رہنماؤںکو جبری حراست کے تحت جیلوں میں نظر بندی کی مہم چلارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں مغربی کنارے میں صہیونی غاصب حکمرانوں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے صہیونی فوج کی جانب سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنماؤں عیسٰی الجعبری، حاتم قفیشہ اور مازن النتشیہ کواسرائیلی غیر قانونی انتظامی حراست میں لیتے ہوئے صہیونی عدالت نے 4 ماہ قید کا حکم سنادیا۔
صہیونی حکام مغربی کنارے سمیت مختلف علاقوں میں فلسطینی قانون ساز انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کے موقع پر افرا تفری اور ماحول میں تناؤ پیدا کر نے کی ناکام کوششیں کر تی نظر آرہی ہے جس کے باعث قانون ساز انتخابات سے قبل فلسطینی باشندوں سمیت اہم سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کو نشانہ بنارہی ہے۔