• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی سیاست دان کا حماس کے ساتھ سیاسی معاہدے کا مطالبہ

اتوار 21-12-2014
in حماس
0
plf politician
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں ایک طرف اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور دوسری جانب خود صہیونی سیاست دان حماس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سیاسی امن معاہدے پر بھی زور دے رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ساتھ سیاسی معاہدے کے مطالبے پر غزہ کے بالمقابل یہودی کالونیوں ’’اشکول‘‘ کی علاقائی کونسل کے سربراہ حاییم یالین پیش پیش پیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ اسرائیل کو مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ حالیہ جنگ بندی معاہدے کو مستقل کرنے کے لیے تل ابیب حماس کے ساتھ کوئی سیاسی معاہدہ کرے۔

صہیونی سیاست دان نے یہ بات غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے کچھ دیر بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کی روک تھام کا مسئلہ صرف طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہوسکتا۔ اسرائیل کو فوجی کارروائی کے بجائے حماس کے ساتھ ایک مضبوط سیاسی معاہدہ کرنا چاہیے تاکہ غزہ کے جنگجووں کو راکٹ حملوں کی روک تھام پر مجبور کیا جاسکے۔

صہیونی سیاسی رہ نما یالین نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں کشیدگی جنوبی اسرائیل میں بد امنی کی ایک نئی لہر پیدا کرسکتی ہے۔ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں کی گئی جنگ بندی پر قائم رہے۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر متعدد مقامات پر بمباری کی تھی۔ اس واقعے کے بعد غزہ کی پٹی میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.