(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے رہنما کا کہنا ہے کہ فلسطینی عرض مقدس کی آزادی اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لئےصیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار ہیں اور قید سمیت دیگر مظالم برداشت کررہے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہنما اور فلسطینی قانون ساز کونسل میں نائب سربراہ شیخ حسن یوسف نے صہیونی ریاست کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت 15 ماہ تک قید سے رہائی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے انٹر ویو میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے خلاف ہر محا ز پر لڑرہے ہیں اور ارض مقدس کی آزادی تک لڑتے رہیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی ارض مقدس کی آزادی اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار ہیں شہداء کا خون اور فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔