اسرائیل نے داخلی سلامتی کے ادارے ‘شاباک’ اور پولیس کے مشترکہ تعاون کے نیتجے میں مقبوضہ بیت المقدس سے تین نوجوانوں کو مزاحمتی تحریک حماس سے تعاون کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افراد کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کی شمالی کالونی راس خمیس اور شفعاط کیمپ سے بتایا گیا ہے۔
حراست میں لئے گئے احمد عمران، محمد احمد صلاح اور مالک فوزی حسن کو پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورس پر پتھراؤ اور بوتل بم پھینکنے کے الزام میں چارج شیٹ کیا ہے۔
عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ‘شاباک’ نے القدس سے حماس سے تعلق رکھنے سیل کو حراست میں لیا ہے۔ سیل میں شامل افراد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو متعدد جرائم میں مطلوب تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین