• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی دشمن فلسطینیوں پرنئی جنگ مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے:ھنیہ

اتوار 24-01-2016
in حماس
0
0Pal0406
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قوم پرایک نئی جنگ مسلط کرنے کی سازش کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگرہم پرجارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج، سیاسی جماعتیں، انٹیلی جنس ادارے اور حکومت سب مل کر فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کی ایک راہ ہموار کررہے ہیں۔ ہم دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینی قوم جنگ نہیں چاہتی مگر اپنے دفاع سے غافل ہرگز نہیں۔ ہم پرجنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطین کے ابلاغی اداروں پر زور دیا کہ وہ ملک میں جاری تحریک انتفاضہ، بیت المقدس، غرب اردن اور دیگر شہروں میں اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری دہشت گردی کو خصوصی کوریج دیں۔

اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک صحافی کو پابند سلاسل کرنا اور اس کی بھوک ہڑتال کو طول دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست فلسطین میں حقائق کو بے نقاب کرنے والوں کے ساتھ کس طرح کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القیق کو رہا نہ کرکے اسرائیل نے اپنا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطین کی تمام سیاسی جماعتوں کی صفوں میں اتحاد ویگانگت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے قومی مقاصدکے حصول کا اہم ترین راستہ قومی اتحاد میں مضمر ہے۔ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ تمام فلسطینی قوتیں گروہی اور فروعی مفادات سے بالا ترہوکر قومی مفاد کے لیے ایک ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیومن ریلیف آرگنائزیشن کا سالانہ بجٹ 60 ملین شیکل[ 15 ملین ڈالر] ہے اور اس کی تمام تفصیلات و جزئیات سے اسرائیلی حکومت کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔ فلسطینی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ پچھلے دو ماہ سے اندرون فلسطین فلاحی شعبے میں کام کرنے والے ایسے درجنوں ادارے صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسی کا شکار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں غریب شہری براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی دشمن فلسطینیوں پرنئی جنگ مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے:ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.