• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونیوں کے ناپاک قدم مسجداقصیٰ میں داخل نہیں ہونے دیں گے: حماس

جمعرات 24-10-2013
in حماس
0
plf agreed
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے قبلہ اول میں یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر دھاووں اور مقدس مقام کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کے مرکزی رہ نما اور سیاسی شعبے کے سینیئر رکن عزت رشق کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام صہیونیوں کے ناپاک قدم مسجد اقصیٰ میں نہیں داخل ہونے دیے جائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبلہ اول پرانتہا پسند یہودیوں کے شرمناک حملے دراصل مسجد اقصٰی کو تقسیم کرنے اور اسے یہودیانے کی گھٹیا سازشوں میں سے ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ان تمام سازشوں کے پس پردہ صہیونی حکومت اور اس کے ریاستی ادارے ملوث ہیں جنہوںنے انتہا پسند یہودیوں کو تو ہرقسم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے مگر مسجد اقصٰی میں موجود مسلمان نمازیوں اور حفظ قرآن میں مصروف طلباء کا ناطقہ بند کیاجا رہا ہے۔ اس سازش کے ذریعے صہیونی قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

عزت رشق نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مجموعی طور پر 144 دونم رقبے پر پھیلی ہوئی وقف اسلامی سرزمین ہے جسے صہیونیوں کو روندنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فلسطینی عوام قبلہ اول کی ایک انچ زمین سے بھی دستبردارنہیں ہوں گے کیونکہ اس پرخالص مسلمانوں کا حق ہے۔ یہودیوں کے تمام دعوے باطل ہیں۔

حماس رہ نما نے مسجداقصٰی کی جگہ "ہیکل سلیمانی” کی تعمیر کے لیے سرگرم یہودی تنظیم” مرکز برائے جبل ہیکل” کی جانب سے آج جمعرات کے روز مسجد اقصٰی پردھاوا بولنےکے اعلان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ یہودی انتہا پسندوں کے حملوںکی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں تاکہ انتہا پسندوں کو اپنے مذموم عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.