• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صدی کی ڈیل کے مقابلے کیلئے فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا،اسماعیل ھنیہ

جمعرات 05-03-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صدی کی ڈیل کے مقابلے کیلئے فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا،اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے فلسطین میں یہودی آبادکاری، توسیع پسندی، فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کی خود مختاری، جبری ہجرت اور فلسطینی قوم کو اس کے حق خود ارادیت سے محروم کرنے کےلیے کیے جانےوالے اقدامات کی حمایت کی جا رہی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے روس کے دورکے دوران ماسکومیں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ امن منصوبے کے اور اس کے ہلاکت خیز اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صدی کی ڈیل منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا فلسطینی قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد کے قیام کی جتنی آج ضرورت ہے ماضی میں نہیں تھی۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا سنجیدہ اختلافات کے باوجود قضیہ فلسطین کیلئے حماس فلسطینی صدر محمود عباس اور تحریک فتح کی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہے،  جیسے جیسے فلسطینیوں کے درمیان بے اتفاقی کے دن گذر رہےہیں صہیونی دشمن کو فلسطینیوں کے خلاف اپنی دراندازی بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا اس وقت اسرائیلی ریاست کے مظالم کی مکمل طرف داری کررہا ہے۔ امریکا کی طرف سے فلسطین میں یہودی آبادکاری، توسیع پسندی، فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کی خود مختاری، جبری ھجرت اور فلسطینی قوم کو اس کے حق خود ارادیت سے محروم کرنے کےلیے کیے جانےوالے اقدامات کی حمایت کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنچری ڈیل قضیہ فلسطین کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ اس منصوبے میں بین الاقوامی قرادادوں، فیصلوں عرب امن فارمولے اور عرب سربراہ اجلاسوں میں طے پانے والے فیصلوں کومکمل طورپر نظر انداز کیا گیا ہے۔’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےکہا ہے کہ روس فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔

Tags: اسماعیل ھنیہتحریک فتححماسصدی کی ڈیلفلسطینی اتھارٹیفلسطینی دھڑےماسکومحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.