• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صدر محمود عباس کا فیصلہ قبول نہیں کرتے، قانون ساز کونسل قائم ہے: حماس رہنما

ہفتہ 29-12-2018
in حماس
0
صدر محمود  عباس کا فیصلہ قبول نہیں کرتے، قانون ساز کونسل قائم ہے: حماس رہنما
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے سے متعلق صدر محمود عباس کا اعلان ناقابل قبول ہے۔ فلسطینی پارلیمنٹ بدستور برقرار ہے اور اسے تحلیل نہیں کیا جائے گا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں سنہ 2008ء کی جنگ کے 10 سال پورے ہونے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں خلیل الحیہ نے کہا کہ جب تک نئے انتخابات نہیں ہوتے اس وقت تک موجود فلسطینی پارلیمنٹ دستور کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گی۔ صدر عباس اور ان کے ماتحت نام نہاد دستوری عدالت کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔

الحیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوتیں صدر عباس کی قائم کردہ نام نہاد دستوری عدالت کو باطل قرار دے کر مسترد کرچکی ہیں۔ اس لیے جب تک نئی پارلیمنٹ منتخب نہیں ہوتی اس وقت تک موجودہ فلسطینی پارلیمان اپنا کام جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد چھ ماہ کے اندر اندر انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: انتخاباتپارلیمنٹحماسدستوریغزہفلسطینفلسطینی اتھارٹیقانون سازمحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.