• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صحافیوں پر بمباری قابلِ مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: حماس 

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے آغاز سے لے کر اب تک خواتین سمیت 210 فلسطینی صحافی شہید کیے جا چکے ہیں

منگل 08-04-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
2024: اسرائیل دنیا بھر میں صحافیوں کا سب سے بڑا قاتل قرار
0
SHARES
102
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے خان یونس میں فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعے کو ایک سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں دو صحافی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جو صحافت پر براہِ راست حملہ اور عالمی اقدار کی پامالی ہے۔

جاری کردہ بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست کی فوج کی جانب سے ناصر اسپتال کے قریب ایک میڈیا ٹیم کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں صحافی ہلمی الفقاوی اور نوجوان یوسف الخزندر جھلس کر شہید ہو گئے، جبکہ نو دیگر صحافی شدید زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔ حماس نے اس حملے کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

تنظیم نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے آغاز سے لے کر اب تک خواتین سمیت 210 فلسطینی صحافی شہید کیے جا چکے ہیں، جس کا مقصد زمینی حقائق کو دنیا سے چھپانا اور سچائی کی آواز کو خاموش کرنا ہے۔ حماس کے مطابق یہ اقدامات اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کڑی ہیں۔

حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت، بالخصوص وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو، کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں، امدادی کارکنوں، ایمبولینس سروسز اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، جن پر خاموشی عالمی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔

Tags: اسرائیلیحماسصحافیصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.