• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شہداء کے جسد خاکی واپس نہ کرنے پراسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی:حماس

جمعہ 20-11-2015
in حماس
0
Hamas Bardan
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے شہید کیے گئے فلسطینیوں کے جسد خاکی قبضے میں لینا سنگین جرم ہے۔ شہداء کے جسد خاکی واپس نہ کیے گئے تو صہیونی ریاست کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے قطر کے صدر مقام دوحہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 31 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں۔ شہداء کے جسد خاکی واپس لینے کے لیے فلسطینی قوم نے مسلسل پرامن احتجاج کا راستہ اپنایا ہے مگر اسرائیلی فوج کی ہٹ دھرمی سے صاف ظاہرہو رہا ہے کہ دشمن سخت مزاحمت اور بھرپور جوابی کارروائی چاہتا ہے۔ طاقت کی زبان میں بات کرنے والے دشمن کو طاقت کے ہی ذریعے جواب دیا جائے گا۔ اگر شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہیں کیے جاتے ہیں تو صہیونی ریاست کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

حسام بدران کا کہنا تھا کہ شہداء کے معاملے پر خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ صہیونی فوج شہداء کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کردے ورنہ اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

حماس رہ نما نے تل ابیب میں مزاحمتی کارروائی میں دو یہودیوں آباد کاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے کی تحسین کرتے ہوئے مزاحمت کاروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کی شام اسرائیل کے دارالحکومت تل بیب میں دو فلسطینی شہریوں کے چاقو سے حملے میں کم سے کم دو یہودی آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشہداء کے جسد خاکی واپس نہ کرنے پراسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.