مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار رام اللہ میں دو روز قبل یہودی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی لیث الخالدی کے والد سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اسماعیل ھنیہ نے اہالیان غرب اردن کی جانب سے صہیونی ریاست کے خلاف پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غرب اردن کے عوام آئے روز اپنے بیٹوں، بھائیوں اور معصوم بچوں کے جنازے اٹھاتے ہیں لیکن ان کے جذبہ آزادی میں ایک ذرا برابر کمی نہیں آئی ہے۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ارض وطن، قبلہ اول اور تمام مقدس مقامات جلد آزاد ہوں گے۔ شہداء کا خون رنگ لائے گا اور صہیونیوں کو ہمارا وطن خالی کرنا ہوگا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین