رپورٹ کے مطابق جمعرات کو الرملہ شہر کے مرکزی بس اسٹیشن پر دو فلسطینی خواتین نے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کو شدید زخم آئے ہیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو فلسطینی خواتین کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ الرملہ شہر میں دو فلسطینی لڑکیوں نے پشت کی جانب سے اس پر چاقو سے وار کیا۔ قریب ہی کھڑے دوسرے پولیس اہلکار نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولی مار دی س کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطینی خواتین کی گرفتاری کے وقت کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خواتین کو ظالمانہ انداز میں گرفتار کرنے اور نہیں حراستی مرکز کے لے جاتے دکھایا گیا ہے۔