(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب اسرائیل کی عرب اور دیگر مسلم ممالک کےساتھ معمول کے معاہدوں کے زریعے فلسطین کے خلاف استعمال کر نےکی مکروہ سازش کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد ضروری ہے، حماس
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پیغام جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف ہونے والی اسرائیلی جارحیت کو مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں سے حوصلہ ملا ہےجس کے نتیجے میں صہیونی دہشت گردوں نے امریکی تعاون سے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔
حازم قاسم نےاپنے پیغام میں فلسطینی کاز کے لیےصہیونی طاقتوں کے خلاف کھڑی ہونے والی اتحادی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی قومی سطح پرکی جانے والی ان کوششوں کو مزید متحد کرنے کی ضرورت ہے جس کے زریعے صیہونی منصوبے کا سامنا کرنا اور اسے شکست دینا ہے۔