• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شام کے بحران کے باعث ایران۔ حماس تعلقات متاثر نہیں ہوئے:ایرانی عہدیدار

ہفتہ 03-01-2015
in حماس
0
plf iran-hammas
0
SHARES
0
VIEWS

ایران کے ایک سابق سینیر سفارت کار نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے مابین شام کے بحران کے باعث تعلقات متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اور ایران کا شام کے بحران کے بارے میں نقطہ نظر مختلف ضرور ہے مگردونوں کے درمیان تعلقات کبھی بھی منطقع نہیں ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں ایران کے سابق سیفر محمد الایرانی نے اخبار ’’مردم امروز‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ حماس اور ایران کےدرمیان اختلافات کی خبریں ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے پھیلائی گئیں۔ ایران حماس کی مدد اور حمایت اس لیے کررہا ہے کیونکہ تہران حماس کو ایران کی تحریک مزاحمت کا نمائندہ سمجھتا ہے اور ایران کی فلسطینیوں کی حمایت مسئلہ فلسطین کی اساس پر قائم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطین کی ان تمام تنظیموں کی حمایت کرتا ہے جو ایک جابر ریاست سے اپنے ملک کی آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کررہے ہیں۔ ان میں سر فہرست حماس ہے۔ چونکہ فلسطین کا مسئلہ ایران کی خارجہ پالیسی کا محور اور مرکز ہے اس لیے تہران حماس کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

محمد الایرانی کا کہنا تھا کہ حماس کے دفاتر کی قطر سے تہران منتقلی کی افواہیں اسرائیلی میڈیا کی اختراع ہیں۔ اسرائیل حماس اور ایران کےدرمیان مستحکم ہوتے تعلقات کی وجہ سے سخت پریشان ہے اور دونوں کو ایک دوسرے سے دور کرنے کے لیے میڈیا کے ذریعے افواہوں کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے قطر اور ترکی کے ساتھ بھی گہرے مراسم ہیں دوحہ میں حماس کے دفاتر کی موجودگی ایران اور ترکی سے زیادہ مناسب ہے۔ حماس اور قطر کے درمیان تعلقات نئے نہیں ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.