اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برھوم نے غزہ کی پٹی میں آنے کی کوشش کرنے والے خواتین کارکنان کے ایک گروپ کو قاہرہ ائیرپورٹ پر روکے جانے کی شدید مذمت کی۔
برھوم نے اپنے فیس بک پیج پر ان سماجی کارکنوں کی قاہرہ ائیرپورٹ پر حراست کے عمل کو ایک ظالمانہ قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم غزہ پر محاصرے کو مزید سخت کرنے اور اسے تنہا کرنے کا ہی ایک قدم ہے۔ اس قدم سے مصر کے فلسطینیوں کی حمایت کے کردار میں بہت بڑا خلاء ڈال دیا گیا ہے۔
برھوم کا کہنا تھا کہ غزہ پر بڑھتے ہوئے دبائو اور محاصرے کی مشکلات کی وجہ سے انہیں خطے اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ حمایت کی ضرورت ہے۔
مصری حکام نے بدھ کے روز عرب اور غیر ملکی خواتین سماجی کارکنان کو مصر میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ یہ خواتین عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے غزہ آرہی تھی۔