اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے والدہ کی اچانک وفات پر تعزیت کی۔ خالد مشعل نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی والدہ گذشتہ روز انتقال کرگئی تھیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین