(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جنرل کانفرنس کی طرف سے جاری ایک بیان میں سعودی عرب کی جیلوں میں فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی مسلسل گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ جنرل کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں سعودی عرب کی جیلوں میں فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی مسلسل گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیرحراست فلسطینیوں کی فوری رہائی کا اعلان کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک فلسطین کانفرنس کے رکن ڈاکٹر محمد صالح الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری، انجینیر امین العصار، صحافی عبدالرحمان فرحانہ کی اسرائیلی زندانوں میں قید کیا جانا شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپریل 2019ء کے بعد ملک میں مقیم دسیوں فلسطینی اور اردنی شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ حال ہی میں سعودی عرب کی فوجی عدالتوں میں ان کے خلاف دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے اور ان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔