(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں فلسطینیوں کو صرف اس لیے قید کیا گیا وہ مظلوم فلسطینی قوم کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، وطن عزیز اور مقدسات کے دفاع کے لیے آواز بلند کرتے اور غاصب صہیونی دشمن کےجرائم کا پردہ چاک کرتے ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک امور کے ذمہ دار اہر صالح نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو عید کی مبارک باد دینے کےساتھ ان کی رہائی کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی رہائی حماس کی پہلی ترجیح ہے۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں فلسطینیوں کو صرف اس لیے قید کیا گیا وہ مظلوم فلسطینی قوم کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، وطن عزیز اور مقدسات کے دفاع کے لیے آواز بلند کرتے اور غاصب صہیونی دشمن کےجرائم کا پردہ چاک کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے درجنوں فلسطینیوں اور اردنی باشندوں کو جیلوں میں قید کرنے کےبعد ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات قائم کرناشروع کیے ہیں۔ ان پر دہشت گرد تنظیموں کےساتھ تعلقات استوار کرنے کا بے بنیاد الزام عایدکیا گیا ہے۔