• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی: حماس

ہفتہ 14-05-2016
in حماس
0
0Pala1359
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی حماس کے سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل نے سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یوم نکبت یا فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی برسی کی مناسبت سے ہونے والے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سربراہ نے کہا کہ پوری سرزمین فلسطینی کی آزادی، فلسطینی کاز کا بنیادی اصول ہے اگرچہ اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی کاز کی تکمیل کو سرزمین فلسطین کے کسی خاص حصے تک محدود کرنے کا حق کسی کو حاصل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر قبضہ اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کسی طور قانونی نہیں ہو سکتی اور کسی کو بھی فلسطینیوں کے حقوق پامال کرنے کا حق نہیں ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں فلسطینیوں نے صحرائے نقب میں مظاہرہ کر کے اپنے آبائی علاقوں میں سکونت کا حق دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ صحرائے نقب میں ہونے والے یہ مظاہرے اپنی نوعیت کے ایسے پہلے مظاہرے ہیں۔

مقبوضہ اور آزاد فلسطینی علاقوں میں یوم نکبت کی موقع پر یہ مظاہرے مختلف فلسطینی تنظیموں کی اپیل پر کیے جا رہے ہیں۔ فلسطینی تنظیموں نے یوم نکبت کے موقع پر پوری سرزمین فلسطین میں مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی عوام ہر سال پندرہ مئی کو سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضے اور اسرائیل کی غیر قانونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر مظاہرے کرتے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسرزمین فلسطین کی مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.