(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے اہم رکن نے بتایا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے پانچ فلسطینی جماعتوں کی قیادت سے قومی مصالحت کے حوالے سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگواور روابط کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسام بدران نے ایک پریس کانفرس کے دوران بتایا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز قومی مصالحت کے حوالے سے پانچ فلسطینی جماعتوں کے رہنماؤ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی قومی مصالحت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر حماس رہنما نے تمام فلسطینی دھڑوں پر قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور یکجہتی کی کوششوں کے ساتھ فلسطین میں ایک ہی وقت میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی حامی ہے۔