• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رفح گذرگاہ کھولنے سے متعلق مصرکی کسی بھی مثبت تجویزکو قبول کریں گے:حماس

جمعرات 19-11-2015
in حماس
0
Rafa Hamas
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ جماعت غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی رفح گذرگاہ کو مستقل بنیادوں پر کھلوانے کی خواہاں ہے۔ رفح گذرگاہ کھولے جانے سے متعلق مصر کی کسی بھی مثبت تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت رفح گذرگاہ کے جلد از جلد کھولے جانے کی خواہاں ہے۔ ہم گذرگاہ پردو طرفہ آمدو رفت کو فطری انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ توقع ہے کہ مصری حکومت گذرگاہ کو کھولنے میں مزید تاخیری حربے استعمال نہیں کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ رفح گذرگاہ کے کھولے جانے سے متعلق مصری حکومت کی کسی بھی مثبت تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور حماس مصری حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس مصر کی قومی سلامتی کی حامی ہے۔ مصر کی سلامتی فلسطین کی سلامتی کے مترادف ہے۔ حماس قاہرہ سمیت کسی بھی عرب ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کررہی ہے۔ حماس کی جنگ فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف ہے اور یہ آزادی کی صبح تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی پر سنہ 2006 ء سے اسرائیل کا محاصرہ مسلط ہے۔ سنہ 2013 ءمیں مصر میں فوجی بغاوت کے بعد غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو بھی بند کردیا گیا تھا۔ یہ گذرگاہ مسلسل بند ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineرفح گذرگاہ کھولنے سے متعلق مصرکی کسی بھی مثبت تجویزکو قبول کریں گے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.