• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رامی الحمد للہ کی قیادت میں قومی عبوری حکومت پر حماس ۔ الفتح کا اتفاق

بدھ 28-05-2014
in حماس
0
plf seldon
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی دو بڑی سیاسی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور صدر محمود عباس کی الفتح نے سبکدوش وزیراعظم رامی الحمد للہ کی قیادت میں قومی عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ حکومت کا باضابطہ اعلان کل جمعرات کو کیا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے صدر محمود عباس کو مطلع کردیا گیا ہے کہ رامی الحمد للہ وزارت عظمیٰ کے متفقہ امیدوار ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کل منگل کو غزہ کی پٹی میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فتح کے مذاکرات کار عزام الاحمد نے بتایا کہ حماس اور الفتح نے قومی حکومت کے سربراہ اور دیگر وزارتوں پر اتفاق کرلیا ہے۔ تمام وزارتوں کے لیے ناموں کے چناؤ کا عمل مکمل ہونے کے بعد فہرست صدر محمود عباس کو ارسال کردی گئی ہے جو حتمی منظوری کے بعد جمعرات کو قومی عبوری حکومت کا اعلان کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عزام الاحمد نے کہا کہ صدر عباس دیگر فلسطینی سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت کا سلسلہ جار رکھے ہوئے ہیں۔ آج بدھ کی شام تک تمام مشاورت مکمل ہوجائے گی جس کے بعد کل جمعرات کو قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی حکومت میں تمام نمائندہ فلسطینی دھڑوں کو شامل کیا گیا ہے لیکن ان میں زیادہ تر وزارتیں حماس اور الفتح ہی کے پاس ہیں۔ عزام احمد کا کہنا تھا کہ انتشار اور بے اتفاقی کا باب بند ہونے کے بعد اب اسے کسی صورت میں نہیں کھولا جا سکتا۔ فلسطینیوں کے پاس قومی مفاہمت کے سوا اب کوئی چارہ باقی نہیں رہا ہے۔

اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے قومی مفاہمت کے تحت تشکیل پانے والی عبوری حکومت کو فلسطینیوں کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی سیاسی جماعتوں نے انتشار اور بے اتفاقی کو دفن کردیا ہے۔ قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان تاریخ فلسطین کا ایک نیا باب ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.