• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں، اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: ھنیہ

منگل 01-07-2014
in حماس
0
plf threats
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی  

جانب سے غزہ کی پٹی پر حملے کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں

حماس اور پوری قوم اسرائیل کی کسی بھی ریاستی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
 
ترک خبر رساں ایجنسی”اناطولیہ” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی گیدڑ بھبکیوں سے خوف زدہ ہرگز نہیں ہیں۔
 
ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ الخلیل میں تین یہودی لڑکوں کی گم شدگی اور ان کے پراسرار قتل میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے یہودی آباد کاروں کے قتل پر حماس کو سبق سکھانے کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اسرائیل نے ہمیشہ فلسطینیوں کو دبانے کے لیے اسی نوعیت کے ہتھکنڈوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اسرائیل اب تین یہودی لڑکوں کے قتل کو غزہ کی پٹی پر حملوں کے لیے جواز کے طورپر استعمال کر رہا ہے۔ حماس کو سبق سکھانے والا اسرائیل اپنی خیر منائے۔ فلسطینی مجاہدین اور پوری قوم صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے تیار ہے۔
 
خیال رہے کہ گذشتہ تیرہ جون کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تین یہودی آباد کاروں کے اغواء اور ان کے مبینہ قتل کے بعد اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ یہودیوں کے قتل کا بدلہ حماس سے لے گا۔
 
گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں تین یہودی آباد کاروں کے قتل اور اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ تین یہودیوں کے قتل میں حماس ملوث ہے اور حماس کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.