حماس اور مصر کے زیر حراست دو اسرائیلی جاسوسوں کی رہائی کے بدلے فلسطین اور مصر کے سیکڑوں اسیران کی رہائی کے کامیاب معاہدے کے بعد اسرائیلی حکام مصر میں مقید اپنے دوسرے جاسوس کی رہائی کے لیے جلد قاھرہ حکام سے رابطہ کریں گے۔
گیارہ سال سے مصری زیر حراست ٹرابین کی واپسی کی اس ڈیلنگ میں اسرائیل میں موجود تمام مصری قیدیوں، جن کی تعداد ساٹھ تک پہنچتی ہے، کو رہا کیا جائے گا۔ اس ضمن میں اسرائیلی اٹارنی جنرل ’’یسرائیل حاسون‘‘ جلد قاھرہ حکام سے رابطہ کریں گے۔
اسرائیلی سیاسی ذرائع نے اس سے قبل اپنے دوسرے جاسوس کی رہائی کے لیے مصر سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اٹارنی جنرل حاسون اس سے قبل جمعرات کے روز ہونے والے پہلے صہیونی جاسوس کی رہائی کے مذاکرات میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
اس تبادلہ اسیران ڈیلنگ میں اسرائیلی جاسوس ایلن غرابیل کے بدلے پچیس مصری اسیران کو رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد مزید ساٹھ مصری قیدی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں موجود ہیں۔