رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود الزھار نے غزہ کی پٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف ماجد فرج کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں ںے دعویٰ کیا تھا کہ پچھلے دو ماہ میں عباس ملیشیا نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے اسرائیلیوں پر 200 حملے ناکام بنائے ہیں۔
ان کے اس اعترافی بیان پر فلسطین کی مذہبی، سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
اسی تناظر میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ ماجد فرج کے بیان سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی دشمن کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کچلنے میں براہ راست ملوث ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف ماجد فرج نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی ملیشیا نے غرب اردن میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں عباس ملیشیا نے ایسے 200 حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔