• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

داعش کے ہاتھوں اردنی پائلٹ کا قتل صریح ظلم ہے: ھنیہ

اتوار 08-02-2015
in حماس
0
plf jordan-pilot
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدراور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے شدت پسند گروپ دولت اسلامی "داعش” کے ہاتھوں اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو زندہ جلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح ظلم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کی حقیقی دشمن کسی مسلمان کے خلاف نہیں بلکہ صہیونی دشمن کے ساتھ ہونی چاہیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم ھنیہ نے داعش کے ہاتھوں آگ میں زندہ جلائے جانے والے پائلٹ معاذ الکساسبہ کے والد سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے معاذ کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے مقتول پائلٹ کے والد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم معاذ کے قتل میں اردنی قوم کی طرح سوگوار ہے۔ انہوں ‌نے کہا کہ ہم سب کی اصل جنگ صہیونی دشمن کے خلاف ہونی چاہیے کیونکہ اسرائیل ہم سب کا حقیقی دشمن ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقتول پائلٹ کے والد نے اسماعیل ھنیہ کی جانب سے اظہار افسوس پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں داعشی جنگجوئوں نے یرغمال بنائے گئے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو زندہ جلا دیا تھا، جس کے بعد پورے عالم اسلام میں اس واقعے پر سخت تشویش اور غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.