مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’’ٹیوٹر‘‘ پر جاری اس مہم میں عرب ممالک کے شہری بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹیوٹر پر[ # ۔ حکومت۔ قوم، خیر مقدم۔ رہ نما۔ حماس] کے عنوان سے ایک ہیش ٹیک تیار کیا گیا ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے پسند کرنے کے ساتھ اسے فالو کیا ہے۔ سعودی شہریوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں حماس کے لیڈر خالد مشعل کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دیں۔ ایک دن میں اس مطالبے کی حمایت میں 9000 ٹویٹس آچکی ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین ٹیوٹر پر حماس کی قیادت کے دورہ سعودی عرب کی حمایت میں تبصروں کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کررہے ہیں۔ جن سے سعودی حکومت کو حماس کی قیادت کو دورے کی دعوت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین