• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 27 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

‘خالد مشعل کی قیادت میں حماس کا وفد جلد سعودی عرب کا دوسرا دورہ کرے گا’

پیر 27-07-2015
in حماس
0
plf second-visit
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مرکزی قائدین نے کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ماہ سعودی عرب کا دوسرا دورہ کرے گا۔ حماس قائدین کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت سعودی عرب اور مصرکے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغازکررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن صالح العاروری نے اخبار "الرسالہ” کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کی جماعت کی قیادت پیش آئند ماہ سعودی عرب کا دوسرا دورہ کرے گی۔ وفد کی قیادت حسب معمول جماعت کے پولیٹ بیورو خالد مشعل کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں العاروری کا کہنا تھا کہ حماس کے وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا، غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کا عمل آگے بڑھانا اور فلسطینی سیاسی جماعتوں کےدرمیان مفاہمت کو فروغ دینا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں العاروری کا کہنا تھا کہ حماس کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا کسی تیسرے فریق کے خلاف گٹھ جوڑ نہیں ہے۔ حماس کے حالیہ دورہ سعودی عرب کو بھی غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ حالانکہ حالیہ دورے کا مقصد بھی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقات کرنا اور باہمی دلچسپی کے امورپرایک دوسرے کے موقف سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ حماس کی قیادت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔

ادھر لبنان میں موجود حماس رہ نما علی برکہ نے بھی جماعت کے وفد کے جلد دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کی تصدیق کی ہے۔ اخبار”العربی الجدید” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے دورے کے تناظر میں حماس کی قیادت آئندہ ماہ دوبارہ ریاض کے دورے پرجائے گی۔ حماس کے وفد کی قیادت خالد مشعل کریں گے۔ دورے کا مقصد فلسطین اور دیگر اہم معاملات پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا ہے۔

علی برکہ نے کہا کہ حماس اور مصرکے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ فریقین میں مزید مضبوط تعلقات کے قیام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اپریل میں مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل خالد فوزی نے قطر کادورہ کیاجہاں انہوں نے حماس اور مصرکے درمیان ثالثی کے لیے قطر سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما سیناء میں پیش آنےوالے پرتشدد واقعات کا حماس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ حماس کو جزیرہ سیناء میں ہونے والی کارروائیوں میں ملوث قراردینے والے مصر اور حماس کےدرمیان کشیدگی پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.