اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی سربراہی میں جماعت کا ایک اعلیٰ سطح وفد خلیجی ریاست سرکاری دورے پر کویت پہنچا ہے۔
یہ وفد امیر کویت شیخ صباح بن الاحمد الجابر الصباح اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے "مرکزاطلاعات فلسطین” سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حماس کے وفد کی کویتی رہ نماؤں سے ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، عالمی منظرنامے کے مطابق صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف جاری سازشوں اور فلسطینی سیاسی دھڑوں کے درمیان جاری مفاہمتی بات چیت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس کا وفد قاہرہ کی مساعی سے فلسطینی جماعتوں حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کرے گا۔ خیال رہے کہ حماس اور فتح کی مرکزی قیادت نے اتوار کے روز قاہرہ میں مصری حکومت کی نگرامی میںقومی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں ایک میکینزم پر اتفاق کیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین