ذرائع کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت کے سیاسی شعبے کےسربراہ خالد مشعل کی قیادت میں تحریک کے وفد نے منگل کے روز مصری انتخابات میں کامیاب ہونے والی سیاسی جماعتوں کے بلاک کے ساتھ ملاقات کی اور انتخابات میں شاندار کامیابی
پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔ مصر میں اخوان المسلمین اور دیگر اسلام پسند جماعتوں کی کامیابی کے بعد آزاد مصری پارلیمان کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ خالد مشعل اور حماس وفد کے دیگر اراکین نے مصری ’’النور‘‘ پارٹی، ’’الوفد‘‘ پارٹی اور’’مصری بلاک‘‘ سے ملاقات کر کے انہیں مصری انقلاب پر مبارکباد دی۔ قبل ازیں خالدمشعل نے اخوان المسلمین اور جسٹس اینڈلبرٹی پارٹی کو الیکشن میں کامیابی پر بھی مبارک باد پیش کی۔
ہمارے نمائندے کے مطابق خالد مشعل اور حماس کے دیگر رہنما قاھرہ میں الازھر یونیورسٹی کے شیخ اور شیخ العلماء احمد الطیب سے بھی ملاقات کرینگے۔ اس ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس کو درپیش خطرات اور دیگر فلسطینی معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔