مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں خالد مشعل کی ترک وزیراعظم اور حکمراں جماعت کے سربراہ احمد دائود اوگلو سے ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیاہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔
خیال رہے کہ خالد مشعل جماعت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جمعہ کو ترکی پہنچے تھے جہاں انہیں حکمراں جماعت”جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ”[آق] کے سالانہ اجتماع میں مدعو کیا گیا تھا۔
"آق” کی پانچویں سالانہ کانفرنس کل ہفتے کو شروع ہوئی تھی اور آج اتوار کوبھی جاری رہے گی۔ کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن، وزیراعظم احمد دائود اوگلو سمیت اندرون اور بیرون ملک سے بھی رہ نماء شرکت کررہے ہیں۔