ایرانی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان مرضیہ افحم نے تہران میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حماس رہ نما خالد مشعل جلد ایران کا دورہ کریں گے تاہم حماس کے قطر میں موجود دفاتر کو تہران منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس اور ایران کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق قائم ہیں اور ان میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ تہران اور حماس مختلف باہمی دلچسپی کے امور پرباہم صلاح مشورہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مرضہ افحم نے کہا کہ حماس کے دوحہ میں موجود دفاتر کی تہران منتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ حماس اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یہ موضوع سرے سے شامل ہی نہیں۔
ایرانی حکومت کی ترجمان سے جب اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری کردہ ان بیانات کی بابت پوچھا گیا جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جلد تہران میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا تو انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے بیانات گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جن پر تبصرہ کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے۔
مرضہ افحم نے فلسطینی عوام کی صہیونی ریاست کے جابرانہ قبضے کے خلاف جاری مسلح جدو جہد کی حمایت کی اور کہا فلسطین کی آزادی اور مظلوم قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کا واحد ذریعہ مسلح مزاحمت ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین