فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل سے دس دنوں میں ملاقات کریں گے۔
تیونس کے قائمقام وزیراعظم الباجی قائد السبسی سے ملاقات کے بعد محمود عباس نے اخباری بیان میں کہا: "ہم جب تیونس آئیں گے تو ہمارے ایجنڈے پر بہت سے امور ہوں گے۔ ان میں سب اہم دو طرفہ تعلقات ہیں، جسے ہم مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ تیونس کے علاوہ سیاسی رابطے اور رکے ہوئے مذاکرات کو بھی ہم آگے لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ نیز ہم نے جو کچھ یو این سیکیورٹی کونسل اور یونیسکو میں کیا، اسے بھی منطقی انجام تک لیجانا ہماری خواہش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے باہمی طور پر عزیز فلسطینی مصالحت و مفاہمت پر بھی بات کی، جس کی کامیابی سے ہے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ میں نے تیونسی رہ نما پر واضح کر دیا ہے کہ یہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے میں آئندہ دس دنوں میں پولٹ بیورو حماس کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کروں گا۔