مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس بات کا اعلان ایران کے وزارت خارجہ کے معاون خصوصی امیر عبدللھیان نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حماس کے درمیان ایک لمحہ کے لیے بھی منطقع نہیں ہوئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس رہ نما خالد مشعل جلد ہی تہران کا دورہ بھی کریں گے تاہم انہوں نے ان کے دورے کی تاریخ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔
ایرانی معاون وزیرخارجہ نے فلسطینی قوم کے تمام دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد جلد کامیابی سے ہم کنار ہوگی اور حماس اور اسلامی جہاد جیسی تنظیمیں صہیونی دشمن کو اپنے وطن سے نکال باہر کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ تہران مظلوم فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل تک پہنچنے تک ہرممکن مدد اور تعاون جاری رکھے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین