مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار وینز ویلا کی خاتون وزیرخارجہ ڈیلسی ایلوینا کے ہمراہ دوحہ میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
قطری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت کا دوحہ سے کسی دوسرے ملک میں منتقل ہونے کے لیے حکومت کا کوئی دباو نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے آنے والی تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خالد مشعل جب تک چاہیں قطر میں رہ سکتے ہیں۔ انہیں ملک سے نکالنے کی باتیں محض افواہیں ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بعض عرب ذرائع ابلاغ نے یہ خبریں دی تھیں کہ قطری حکومت کے مطالبے کے بعد خالد مشعل جلد دوحہ چھوڑ کر کسی دوسرے مسلمان ملک منتقل ہو رہے ہیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے بھی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین