• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل اور امیر قطر کے دورہ غزہ کی افواہیں بے بنیاد ہیں:حماس

جمعہ 19-10-2012
in حماس
0
plf hamas2
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اورامیر قطرکے پیش آئند ایام میں دورہ غزہ کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

حماس کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل کا کہنا ہے کہ خالد مشعل اور امیر قطرالشیخ حمد بن جاسم آل ثانی کے دورہ غزہ سے متعلق پریس میں شائع ہونے والی خبریں محض افواہیں ہیں، جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی گفتگو کا غلط مفہوم اخذ کیا گیا ہے۔ خالد مشعل یا امیر قطر کے دورہ غزہ کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے۔

عرب خبر رساں ایجنسی قدس پریس سے بات کرتے ہوئے حماس کے لیڈر ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ خالد مشعل فلسطین کے شہری ہیں۔ وہ جب چاہیں غزہ کی پٹی کا دورہ کرسکتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اگر وہ غزہ کی پٹی کا دورہ کرنا بھی چاہئیں تو اسے اچھالنے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی یہ خبربھی بے بنیاد ہے کہ خالد مشعل ایک اعلیٰ سطحی عرب وفد کے ہمراہ جلد غزہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس طرح کی باتیں محض افواہیں ہوتی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہوتی۔ اگر خالد مشعل نے غزہ کے دورے کا فیصلہ کیا تو اس کا باضابطہ طور حماس کے سیاسی شعبے کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی اور بعض عرب اخبارات میں یہ خبرشائع ہوئی تھی کہ حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل امیر قطر شیخ حمد بن جاسم اور ایک اعلیٰ سطحی عرب وفد کے ہمراہ غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے والے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.