• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 30 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس: یمن پر قابض فوجی حملہ عرب خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے

حماس نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس فاشسٹ جارحیت کا بنیادی مقصد یمن کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔

پیر 25-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
حماس: یمن پر قابض فوجی حملہ عرب خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے
0
SHARES
28
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی "دہشت گردانہ بربریت” کے تحت یمن پر حملہ اور وہاں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا عرب ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریحً خلاف ورزی ہے۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس فاشسٹ جارحیت کا بنیادی مقصد یمن کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔

حماس نے عرب اور اسلامی دنیا سے فوری اور واضح مؤقف اختیار کرنے کی اپیل کی تاکہ یمن کی حمایت کی جائے اور فلسطینی عوام کے حق میں قابض ریاست کی وحشیانہ جارحیت اور استعماری عزائم کے سامنے کھڑا ہوا جا سکے۔ تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خاص طور پر اس وقت ضروری ہے جب جنگی مجرم بنجمن نیتن یاہو نے کھلے عام ناجائز گریٹر اسرائیل کے حصول کے خواب کا اظہار کیا ہے جو عرب علاقوں کی قیمت پر ہی ممکن ہے۔

حماس نے یمن کے عوام، انصار اللہ اور یمنی مسلح افواج کے جرأت مندانہ مؤقف کو سراہا جنہوں نے بارہا اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اور قابض صیہونی ریاست کی بربریت کے سامنے ثابت قدم رہیں گے۔

حماس نے عرب اور اسلامی ممالک سمیت تمام حریت پسند قوتوں سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس جدوجہد میں شامل ہوں تاکہ قابض دشمن کو شکست دی جا سکے، ہمارے مقدس مقامات کو آزاد کرایا جا سکے اور تمام عرب علاقوں کو قابض ریاست کے تسلط سے آزاد کرایا جا سکے۔

Tags: اسرائیلحماسصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطینیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.