• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے پارلیمانی وفد کا رام اللہ میں بھارت اور سری لنکا کے سفارت خانوں کا دورہ

جمعہ 18-03-2016
in حماس
0
0Pala0699
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے پارلیمانی بلاک ’’اصلاح وتبدیلی‘‘ سے وابستہ ارکان پارلیمنٹ کے ایک سرکردہ وفد نے گذشتہ روز مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں قائم بھارت اور سری لنکا کے سفارت خانوں کا دورہ کیا اور ان ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اور سری لنکا کے سفارت خانوں کا دورہ کرنے والے حماس کے ارکان پارلیمنٹ میں بیت المقدس سے بے دخل کیے گئے احمد عطون، محمد طوطح، رکن پارلیمنٹ احمد دراغمہ اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے فلسطین میں متعین بھارتی سفیر مھیش کومار اور سری لنکا کے محمد فوزان انور سے ملاقات کی۔

انہوں نے جنوبی ایشیا کے ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کے دوران غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کے مظالم کے حوالے سے انہیں بریفینگ دی۔ ارکان پارلیمنٹ نے بتایا کہ اسرائیل ایک منظم پالیسی کے تحت فلسطین کے مقدس مقامات کو بھی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے سفیروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس کے پارلیمانی وفد کا رام اللہ میں بھارت اور سری لنکا کے سفارت خانوں کا دورہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.